نئی حلقہ بندیوں پر آج بھی پارلیمانی رہنماؤں میں اتفاق نہ ہو سکا

نئی حلقہ بندیوں پر آج بھی پارلیمانی رہنماؤں میں اتفاق نہ ہو سکا

نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا چوتھا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا. اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، صاحبزادہ طارق اللہ، شیخ صلاح الدین، اعجازالحق، روبینہ خالد شریک ہوئے جب کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح بھی اجلاس میں موجود تھے، آج کے اجلاس میں بھی نئی حلقہ بندیوں کے آئینی ترمیم بل پر غور کیا گیا تاہم اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، اجلاس کےبعد میڈیا بریفنگ میں اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تمام رہنما قیادتوں سے مشاورت کرکے آئے تھے، اتفاق رائےایک بات پرہےکہ الیکشن تاخیرکا شکار نہ ہوں جب کہ یہ اتفاق رائے ہےکہ1998 کی مردم شماری کے مطابق قانونی پیچیدگیاں موجود ہیں،، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانا چاہتی ہے، کچھ ارکان کی رائے ہے کہ پارلیمنٹ زیادہ بالادست فورم ہے، حکومت اب اتفاق رائے پیدا کرے، اجلاس کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ میٹنگ مکمل ناکام ہوگئی، یہ ہمیں ڈراتے ہیں کہ پاکستان ٹوٹ رہا ہے، میری اچکزئی سے لڑائی ہوئی ہے، دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی بیل چڑھتی دکھائی نہیں دے رہی، لگتا ہے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور نہیں ہوں گے اورن لیگ کورم بھی پورا نہیں کرسکتی،، لہٰذا ترمیم کا مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آرہا، پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے بعد ختم ہو گیا،، اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما موجود تھے.

Most Popular