تربیت یافتہ ہیومن ریسورس ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں موثر کردار ادا کرسکتی ہے۔ قدرتی آفات میں نقصان کو کم سے کم کرنے کیلئے پیشگی اورموثر اقدامات ضرور ی ہیں: شہازشریف

  تربیت یافتہ ہیومن ریسورس ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں موثر کردار ادا کرسکتی ہے۔ قدرتی آفات میں نقصان  کو کم سے کم  کرنے کیلئے پیشگی اورموثر اقدامات ضرور ی ہیں: شہازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی نا گہانی اور قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے آگاہی ضروری ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اچھے نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ قدرتی آفات سے نقصانات کم کرنے کے لئے جدید انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے اور نقصانات کوکم سے کم سطح پر رکھنے کیلئے پیشگی اورموثر اقدامات ضرور ی ہیں۔ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں موثر رسپانس میکانزم بھی ضروری ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ناگہانی آفت سے قیمتی جان ومال کے نقصان کو کم کرنے کیلئے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیاہے۔ تربیت یافتہ ہیومن ریسورس ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں موثر کردار ادا کرسکتی ہے۔

Most Popular