کراچی میں چھرا مار دہشت گرد کا خوف برقرار ہے، اب تک دہشت پھلانے والے اس چھلاوے کو گرفتار نہیں کیا جاسکا

کراچی میں چھرا مار دہشت گرد کا خوف برقرار ہے، اب تک دہشت پھلانے والے اس چھلاوے کو گرفتار نہیں کیا جاسکا


انعامات اور تصاویر کے باوجود بھی چھرا مار دہشتگرد تاحال چھلاوہ بنا ہوا ہے،،، چاقو بردار شخص نے خواتین کے بعد اب مردوں پر بھی حملے شروع کر دئیے،،، پولیس نے پورا زور لگا لیا لیکن حملہ آور قانون کی پہنچ سے کوسوں دور ہے۔ وزیراعلی سندھ نے ملزم کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کیلئے پانچ لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا،،، کراچی پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے ملزم سے مماثلت رکھنے والی تصاویر جاری کیں اور اس کے زیر استعمال موٹر سائیکل کے بارے میں بھی بتایا۔۔۔حملہ آورر کی گرفتاری کیلئے ان کاؤنٹر سپیشلسٹ ایس ایس پی ملیر کو ٹاسک دے دیا گیا ہے،،، شبہ کیا جارہا ہے کہ حملہ آور ساہیوال کا چھرا مار وسیم بھی ہوسکتا ہے،،، پولیس سرچ آپریشنز کے دوران اب تک درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر چکی ہے لیکن اصل ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہ آسکی،،، خواتین میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے

Most Popular