نیازی صاحب کا پشاورمیں میٹروٹرین کا منصوبہ نہ بن سکا تواورنج ٹرین کے خلاف عدالت چلے گئے:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

نیازی صاحب کا پشاورمیں میٹروٹرین کا منصوبہ نہ بن سکا تواورنج ٹرین کے خلاف عدالت چلے گئے:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہورمیں اورنج ٹرین کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورنج ٹرین میں روزانہ ڈھائی لاکھ افراد سفرکرسکیں گے۔انھوں نے کہا کہ نیازی صاحب ہمیں اورنجن ٹرین کا طعنہ دیتے تھے۔نیازی صاحب نے دوہزارچودہ میں پشاورمیں میٹروبس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔سواچارسال گزرنے کے بعد میٹروٹرین تودورکی بات پشاورمیں ایک اینٹ تک نہیں لگائی گئی. وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاسی مخالفین سمجھتے ہیں کہ اورنج ٹرین منصوبہ مکمل ہوگیا تولاہورکے لوگ ہمیں ووٹ دے دیں گے۔ مخالفین اگرسمجھتے ہیں کہ وہ منصوبے کو رکوا کرلوگوں سے ووٹ حاصل کرلیں گے تویہ ان کی خام خیالی ہے. شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تبدیلی اورنئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے ترقی کا راستہ روکا۔قرضے معاف کراکے ذاتی جہاز لینے والے اورنج لائن کی مخالفت کررہے ہیں۔وقت آگیا نوجوانوں کوغلط راہ پرلگانے والوں کا پول کھولا جائے

Most Popular