نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی

نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی


سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پیرکی صبح جوڈیشل کمپلکس میں قائم احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے۔مریم نوازکی پیشی کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پولیس اورایف سی کے جوانوں کے ساتھ ٹریفک پولیس اوراسپیشل برانچ کے ایک ہزاراہلکار تعینات ہوں گے۔جوڈیشل کمپلکس کے گرد تمام راستے بند ہوں گے۔میڈیا اور مقدمات کی پیروی کرنے والے وکلا کوعمارت میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔حکام کے مطابق غیر متعلقہ افراد کا جوڈیشل کمپلکس میں داخلہ بند ہوگا جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اورکارکنوں کو ایک مخصوص جگہ تک جانے کی اجازت ہوگی وہ جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔عدالت کے اطراف کی سٹرکوں کو خاردارتاروں سے بند کیا جائے گا۔پولیس کی معاونت کیلئے رینجرزکوطلب کرنے کی کوئی سفارش نہیں کی گئی

Most Popular