جنرل راحيل شريف : قبائلی بھائیوں سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ آئی ڈی پیز کو برقت اور باعزت طریقےسے گھروں میں آباد کیا جائیگا۔

  جنرل راحيل شريف : قبائلی بھائیوں سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ آئی ڈی پیز کو برقت اور باعزت طریقےسے گھروں میں آباد کیا جائیگا۔

آئی ايس پی آر کے مطابق آرمی چيف جنرل راحيل شريف کی زيرصدارت کور ہيڈ کوارٹر پشاورميں سپيشل ايپکس کميٹی کے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے دہشتگردوں کیخلاف آپريشن ضرب عضب اورقبائلی علاقوں ميں جاری آپريشن پراطمینان کا اظہار کيا۔ اس موقع پردہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ دہشتگردوں کو ان کی پناہ گاہوں سے نکال کر حکومتی رٹ بحال کردی۔ قبائلی بھائیوں سے معاشی اور انفرااسٹرکچر کی بحالی کا وعدہ پورا کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ متعلقہ فریقین بحالی میں درپیش رکاوٹیں دورکر کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کریں۔ جنگ سے متاثرہ گھروں کی تعمیر اور آئی ڈی پیز کی بحالی کی جا رہی ہے۔ آرمی چیف نے عزم کا اظہار کیا کہ آئی ڈی پیز کو برقت اور باعزت طریقےسے گھروں میں آباد کیا جائیگا ۔

آئی ايس پي آر کے مطابق آرمی چيف جنرل راحيل شريف کی زيرصدارت کورہيڈ کوارٹر پشاورميں سپيشل ايپکس کميٹی کے اجلاس میں آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے دہشتگردوں کیخلاف آپريشن ضرب عضب اورقبائلی علاقوں ميں جاری آپريشن پراطمینان کا اظہار کيا۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خیبر پی کے اور قبائلی علاقوں میں سيکيورٹی امورکا تفصيلی جائزہ بھی ليا گيا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔ اجلاس میں قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کي گھروں ميں واپسی،سکونت اوربحالی کے بارے ميں پيش رفت کا بھی جائزہ ليا گيا،۔

Most Popular