پاکستان کو تعلیم، صحت اور بے روزگاری کے خاتمے پرسرمایہ کاری کو یقینی بنانا ہوگا، پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری نہایت اہمیت کی حامل ہوگی: صدرجم یونگ

پاکستان کو تعلیم، صحت اور بے روزگاری کے خاتمے پرسرمایہ کاری کو یقینی بنانا ہوگا، پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری نہایت اہمیت کی حامل ہوگی: صدرجم یونگ

عالمی بینک کے سربراہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےعالمی بینک کے صدرنے جنوبی کوریا اور تائیوان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچراور بے روزگاری کے خاتمے پرتوجہ دی ہے،، جس کے نتیجے میں یہ ملک آج کی دنیا کے تیز ترین ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی سیکیورٹی اور اقتصادی صورت حال کو بھی تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا پاکستان میں مجموعی پیداوار کو 5 فیصد تک لے جانے کا ہدف رکھتے ہیں، گذشتہ تیس ماہ میں پاکستان میں سیکیورٹی اور اقتصادی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔ تعلیم، صحت اور بے روزگاری کے خاتمے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، انفراسٹرکچرسمیت ان شعبوں پرمزید خرچ کریں گے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پرگرام غربت کے خاتمے کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، اسکے فنڈز دگنے کردیئے ہیں۔ نجی شعبے کی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مراعات دی جارہی ہیں،

Most Popular