لاہور کے علاقے سمن آباد میں فائرنگ , قتل کیے جانے والے نوجوان کا زخمی بھائی بھی دم توڑ گیا, ورثا کا میت فیروز پور روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج

لاہور کے علاقے سمن آباد میں فائرنگ , قتل کیے جانے والے نوجوان کا زخمی بھائی بھی دم توڑ گیا, ورثا کا میت فیروز پور روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج

سمن آباد میں کچھ روز پہلے دوگروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد فائرنگ ہوئی۔ جس کی زد میں اپنے گھر کی بالکونی میں کھڑے دو کسمن بھائی آ گئے ۔ جن میں سے ایک جاں بحق ہوگیا ۔ دوسرا بھائی بہادر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے منگل کو چل بسا ۔ جس پر ورثا اور اہل علاقہ نے میت کو سٹرک پر رکھ کر مزنگ قرطبہ چوک فیروز پور روڈ بلاک کر دی۔ ان کا مطالبہ تھا کہ فائرنگ کرنے والے ملزموں اور اصل کرداروں کو گرفتار کیا جائے ۔ احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی ۔ جس کی وجہ سے سکول اور کالجز کے طلبہ اور ایمبولینسز بھی متاثر ہوئے۔ اس موقعے پر ایس پی سی آئی اے عمر ورک اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف موقعے پر پہنچے اور انہوں نے ملزموں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا

Most Popular