ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،کامیاب آپریشن ضرب عضب امن دشمنوں کے خاتمے تک جاری رہے گا

ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،کامیاب آپریشن ضرب عضب امن دشمنوں کے خاتمے تک جاری رہے گا

اسلام آباد میں بھارت، افغانستان،عراق سمیت دیگر ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کیلئے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں گراں قدر قربانیاں دیں، ملک میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جو امن دشمنوں کے خاتمے تک جاری رہے گا،صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجود ہیں،جن سے عالمی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔

Most Popular