وزیراعظم نواز شریف کل سے قطرکے دو روزہ سرکاری دورے پرروانہ ہونگے, دونوں ممالک میں ایل این جی کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کل سے قطرکے دو روزہ سرکاری دورے پرروانہ ہونگے, دونوں ممالک  میں ایل این جی کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف امیر قطر کی دعوت پر کل سے قطر کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ قطرکے دورے میں وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے۔ دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف‘ امیر قطر اورکابینہ کے اہم ارکان سے ملاقاتیں کرینگے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ایل این جی کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ و زیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قطر کے ساتھ ایل این جی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔انکا کہنا تھاکہ ایل این جی پاکستان میں آنے کے بعد توانائی کے بحران کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

Most Popular