چارسدہ سکول میں نامعلوم افراد کی طالب علم کو قتل کرنے کی کوشش ناکام , ایک طالب علم زخمی

چارسدہ  سکول میں نامعلوم افراد کی طالب علم کو قتل کرنے کی کوشش ناکام , ایک طالب علم زخمی

چارسدہ گورنمنٹ ہائی سکول میں مسلح افراد نے داخل ہو کرایک طالب علم پرحملہ کردیا، طالب علم کے مزاحمت کرنے اور شور مچانے پر حملہ آور فرار ہوگئے، اس دوران سیکیورٹی گارڈز نے ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس دوران بچوں نے دہشتگردوں کا حملہ سمجھ کر بھاگنے کی کوشش کی تو بھگدڑ مچ گئی،، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کرحملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

Most Popular