PIAکا فلائیٹ آپریشن مکمل طورپر بحال نہ ہو سکا، دفتری امور بھی جزوی طور پر بحال ہیں

PIAکا فلائیٹ آپریشن مکمل طورپر بحال نہ ہو سکا، دفتری امور بھی جزوی طور پر بحال ہیں

کراچی  لاہور ، اسلام آباد، ملتان ، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پی آئی اے ملازمین ضد پر اڑے ہیں  دفاتر میں کام بند ہے،، جبکہ رن وے کو بھی مفلوج کر رکھا ہے، کارگو  کورئیر سروس ، بکنگ آفسز کہیں بھی ٹھیک طرح کام نہیں ہو رہا ۔۔۔ کراچی کراچی ہیڈ آفس کے باہر ملازمین کا دھرنا جاری ہے ، اسلام آباد میں بھی ملازمین سراپا احتجاج بنے ہیں ، لاہور ، فیصل آباد ، ملتان میں بھی ملازمین احتجاج کر رہے ہیں ۔
پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں روانی آنے لگی، جدہ سے تین سو سے زائد مسافروں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز پی کے 7338کراچی پہنچ گئی،،، ملازمین کی ہڑتال کے بعد پی آئی اے کی دوسری پرواز کراچی اُتری ہے، پی کے 7336 معتمرین کو لے کر جدہ سے اسلام آباد پہنچی جبکہ پی کے 7339 اسلام آباد سے جدہ چلی گئی، لاہور  کراچی ، اور اسلام آباد میں عازمین کیلئے فلائیٹس چلائی جا رہی ہیں ،، چند اندرون ملک پروازیں بھی اپنے مقامات پر پہنچیں حکومتی کوششوں سے پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن کے بعد دفتری امور بھی جزوی طور پر بحال ہو گئے ہیں، کراچی میں پی آئی اے کا چیرمین سیکرٹریٹ اور اسلام آباد میں دفاتر کئی روز بعد کھلے ہیں ،، لاہور کے آفس میں بھی کام کا آغاز ہوا، دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ فلائیٹ آپریشن بہت جلد مکمل طور پر بحال ہو جائیگا ،، جبکہ لازمی سروس ایکٹ کے تحت سینکڑوں ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں 


لاہورایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کردیا گیا، جس کے بعد اب تک چھے پروازیں لینڈ اور روانہ ہوچکی ہیں ۔۔

لاہورایئرپورٹ پر بھی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا ہے اور ابوظہبی سے لاہور کی پرواز پی کے ٹو نائن سکس صبح سویرے لینڈ کر گئی، جبکہ مدینہ منورہ سے پی کے سیون فور ایٹ لاہور پہنچ گئی، اسی طرح پی آئی اے کی اسلام آباد سے لاہور جانے والی پرواز پی کے سکس فائیو ون لاہورایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے ٹو زیرو تھری لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہو گئی ہے، پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے تھی ٹو ٹو اور ملتان کی پرواز پی کے سکس ایٹ تھری روانہ ہوئیں ۔


کراچی میں پی آئی اے ملازمین کا نجکاری کیخلاف احتجاج جاری ہے جبکہ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ سمیت چوہتر ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔


پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ کو شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے چوہتر ملازمین کو بھی شو کار نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں پی آئی اے ملازمین کی جانب سے نجکاری کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سات روز سے فلائیٹ آپریشن بھی بند ہے۔ فلائیٹ آپریشن بند ہونے سے اندرون اور بیرون ملک سفر کرنیوالے مسافرں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ پی آئی اے ہیڈ آفس میں ملازمین احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ نجکاری کا فیصلہ واپس لیے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔ انکا کہنا ہے کہ حکومت مطالبے تسلیم کرے اور قومی اداروں کو کوڑیوں کے داموں فروخت کرنے سے باز رہے۔

اسلام آباد میں پی آئی اے ملازمین کا نجکاری کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ احتجاج کے باعث اندرون اور بیرون ملک پروازوں کا شیڈول متاثرہے۔ ایئرپورٹ کی حدود میں دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کا بھی آج دوسرا روز ہے۔

حکومت اور پی آئی اے ملازمین کے درمیان نجکاری کے مسئلے پر بریک تھرو نہ ہوسکا ۔ اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے اطراف میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ ہوئے بھی آج دوسرا روز ہے۔ حکومت کی جانب سے مرکزی رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے۔ ملازمین ممکنہ نجکاری کے خلاف تاحال اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ پی آئی اے ملازمين کی ہڑتال اور فلائٹ آپريشن کی بندش کے باعث پی آئی اے کے ٹکٹس پر سفر کرنے والے مسافروں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ پروازیں نہ صرف تاخیر کا شکار ہیں بلکہ کئی پروازیں منسوخ بھی کردی گئیں ہیں۔

Most Popular