فوجی عدالتوں نےمقررہ آئینی مدت ختم ہونےپردہشت گردی کےمقدمات کی سماعت روک دی تمام مقدمات کی قانون کےمطابق سماعت کی گئی,آئی ایس پی آر

فوجی عدالتوں نےمقررہ آئینی مدت ختم ہونےپردہشت گردی کےمقدمات کی سماعت روک دی تمام مقدمات کی قانون کےمطابق سماعت کی گئی,آئی ایس پی آر

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے بعد فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا, ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سول عدالتوں میں پیش آنے والی دشواریوں کے باعث فوجی عدالتیں قائم کی گئی تھیں۔۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں نے آئینی مدت کے دوران دو سو چوہتر مقدمات کی سماعت کی, ایک سو اکسٹھ دہشت گردوں کو موت کی سزا سنائی گئی، جن میں سے بارہ دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل کیا گیا۔۔ ایک سو تیرہ دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا دی گئی, آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں تمام مقدمات کی قانون کے مطابق سماعت کی گئی, فوجی عدالتوں نے مقررہ آئینی مدت ختم ہونے پر دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت روک دی

Most Popular