لاہورمیں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکال نےگزشتہ سال کے دوران 1763 ملزموں اوراشتہاریوں کو گرفتارکرکے8 کروڑ80لاکھ روپے برآمد کرلیے

لاہورمیں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکال نےگزشتہ سال کے دوران 1763 ملزموں اوراشتہاریوں کو گرفتارکرکے8 کروڑ80لاکھ روپے برآمد کرلیے

ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے سال دو ہزار سولہ کے دوران ملزموں اور اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کیے رکھا،،اور عرصہ دراز سے قانون کی گرفت سے آزاد ایک ہزار سات سو تریسٹھ ملزموں کو گرفتار کرلیا، ہیومن ٹریفکنگ ٹیموں نے دو ہزار سولہ میں ایک ہزار پچھہتر مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے،جن میں سے پانچ سو ستر کیسزمیں ملوث ملزموں کو جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنائی گئیں،گزشتہ سال کےدوران اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ملزموں سے آٹھ کروڑ اسی لاکھ روپے بھی برآمد کرلیےجب کہ عدالتوں نے ایک کروڑ چھپن لاکھ دس ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائی،،ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری محمد احمد کا کہنا تھا،،کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اشتہاریوں اور عدالتوں مفروروں کے خلاف اس سال گھیرا مزید تنگ کردیا جائے گا،،کیمرہ مین سعد وقاص کے ساتھ مرزا رمضان بیگ وقت نیوز لاہور

Most Popular