وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس, ملک کی داخلی اورخارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس, ملک کی داخلی اورخارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی کامیابیوں کو دیرپا بنانے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے شرکا نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا, اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ فوجی عدالتوں نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا, اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے لیے مشاورتی عمل شروع کر چکی ہے, ان عدالتوں میں توسیع کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی, ایوان وزیراعظم کے مطابق فوجی عدالتوں میں توسیع کا مقصد آپریشن ضربِ عضب میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو دیرپا بنانا ہے، ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں کو توسیع ایک محدود مدت کے لیے دی جائے گی جس کا تعین سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد طے ہو گا, اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور دہشت گردی کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان خطے میں دیرپاامن کے لیے اپنا کردارادا کرتا رہے گا, اجلاس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی نے شرکت کی

Most Popular