وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور اُس کے گرد و نواح میں صبح 10بج کر 59منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلوں کی شدت پانچ اعشاریہ صفر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک جاری رہے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور گہرائی 28کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نقصانات کا پتا لگانے کیلئے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Most Popular