پاک بحريہ نےسٹریٹجک دفاعی ميدان ميں ايک اوراہم سنگ ميل حاصل کرلیا پاک بحریہ نےکروز میزائل بابرتھری کا کامیاب تجربہ کرلیا

پاک بحريہ نےسٹریٹجک دفاعی ميدان ميں ايک اوراہم سنگ ميل حاصل کرلیا پاک بحریہ نےکروز میزائل بابرتھری کا کامیاب تجربہ کرلیا

دشمن جان لے کہ زمینی لڑائی ہو یا فضائی۔۔ ہو چاہے گہرے سمندر کے پانیوں میں لڑائی, افواج پاکستان وطن عزیز کے دفاع میں کسی صورت غافل نہیں, پاکستان کی بحری فوج نے سٹریٹجک دفاعی میدان میں ایک اور اہم سنگ میل حاصل کر لیا۔۔ پاک بحریہ نے بحر ہند میں جدید ترین کروز میزائل بابر تھری کا کامیاب تجربہ کیا, گہرے سمندر میں پاک بحریہ کی آبدوز سے داغے گئے کروز میزائل بابر تھری نے زمینی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا,آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کروز میزائل بابر تھری، کروز میزائل بابر دوئم کی جدید شکل ہے، جس نے گزشتہ سال زمین سے زمین پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا, کروز میزائل بابر تھری ساڑھے چار سو کلو میٹر تک اہداف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور، ہر قسم کے جنگی ساز و سامان آسانی سے لے جا سکتا ہے,ترجمان کا کہنا ہے خطے ميں کسی جوہری خطرے کے پيش نظر پاکستان کو دوسری مرتبہ کامياب جوہری جواب دينے کی صلاحيت حاصل ہو گئی,آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے روز میزائل جديد نيوی گيشن، سمندری، اور، زمينی جغرافيے کی جانچ کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔۔ بابر تھری میزائل دشمن کے فضائی دفاعی، اور، ريڈار نظام سے بچنے جیسی جدید صلاحیتوں سے بھی لیس ہے۔,صدر، وزيراعظم، چيئرمين جوائنٹ چيفس آف سٹاف کمیٹی، اور، تينوں مسلح افواج کے سربراہوں نے کامياب تجربے پر سائنس دانوں، انجینئرز، اور، قوم کو مبارک باد دی

Most Popular