گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ بحری جہاز میں کٹائی کےدوران آگ بھڑک اٹھی جس سےتین مزدورجھلس کرجاں بحق ہوگئے

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ بحری جہاز میں کٹائی کےدوران آگ بھڑک اٹھی جس سےتین مزدورجھلس کرجاں بحق ہوگئے

بلوچستان کے شہر حب میں واقع گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر ساٹھ پر لنگر انداز ناکارہ بحری جہاز میں کٹائی کے دوران دوبارہ آگ بھڑک اٹھی،آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور کے پی ٹی کی فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی،اور فوری طورپر مزدوروں کو بحفاظت نکالا،اس دوران تین مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے،،جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں،ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے بعد چار مزدور لاپتہ بھی ہیں،جن کی تلاش جاری ہے،،یاد رہے، دو ماہ قبل بھی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے ستائیس مزدور جاں بحق جب کہ اٹھاون زخمی ہوگئے تھے

Most Popular