محکمہ موسمیات نے کل سے ملک میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے کل سے ملک میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی


محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کو برسات کی نوید سنا دی۔ کل سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ موسم کی خبر دینے والوں کے مطابق پیر سے جمعرات کے دوران بالائی پنجاب اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جب کہ منگل سے جمعرات خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ باران رحمت ہوگی۔۔جمعہ سےاتوار کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ برکھابرسے گا۔ بارشوں سےراولپنڈی،گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن ، اسلام آباد،خیبرپختونخوا اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جب کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اورکشمیرکےپہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کاخطرہ ہےمحکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا۔ تاہم کشمیر میں کہیں کہیں جب کہ لاہور سمیت بالائی پنجاب، پشاور،بالائی فاٹا اوراسلام آباد میں بارش کا امکان ہ

Most Popular