عوام نے سانحہ احمد پورشرقیہ سے بھی سبق نہ سیکھا،
وہاڑی کے علاقے سینچانوالہ روڈ پر ہزاروں لیٹر ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا جس کے بعد ٹینکر سے ڈیزل بہنا شروع ہوگیا۔ لوگوں نے ڈیزل بہتا دیکھ کر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر پھر وہی قصہ دہرایا جو سانحہ احمد پور شرقیہ کے وقت ہوا،،، ڈرم اٹھائے لوگوں نے ڈیزل ڈرموں میں بھرنا شروع کردیا۔۔۔ مقامی افراد کے مطابق جی ٹی روڈ کے قریب ناہموار سڑک کی وجہ سے ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹا،،، اطلاعات کے مطابق کئی گھنٹے سے ٹینکر الٹا رہا لیکن پولیس اور کوئی متعلقہ ادارہ موقع پر نہیں پہنچا۔۔۔ اسے سے پہلے گزشتہ ماہ احمد پور شرقیہ میں پٹرول ٹینکر الٹنے اور آگ لگنے کے واقعہ میں دو سو سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے،،،