کراچی کے حلقہ پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں ہنگامہ آرائی اور جعلی ووٹ ڈالنے پر رینجرز نے پیپلزپارٹی کے امیدوار سعیدغنی کے دو رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا

کراچی کے حلقہ پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں ہنگامہ آرائی اور جعلی ووٹ ڈالنے پر رینجرز نے پیپلزپارٹی کے امیدوار سعیدغنی کے دو رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا

کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال خراب کرنے پر رہنما پیپلزپارٹی سعیدغنی کے پھوپھا غلام حسین لوہار جبکہ چنیسرگوٹھ سے جعلی ووٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔ رینجرز حکام کے مطابق غلام حسین لوہار کو پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کے دوران ہنگامہ آرائی کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔ جبکہ جعلی ووٹر بھی سعیدغنی کا کزن بتایا جا رہا ہے جسے تفتیش کیلیے رینجرز نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ادھر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے چنیسرگوٹھ میں کشیدہ ہونے والی صورتحال کا بروقت نوٹس لیا۔ ان کی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر کرنل عدنان نے چنیسرگوٹھ کادورہ کیااورپولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کےعمل کا جائزہ لیا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ نےبھی چنیسرگوٹھ میں کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلیے اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے جس کے بعد حالات معمول پر رہے۔

Most Popular