اسلام آباد،لاہور، بالائی کےپی کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان۔

اسلام آباد،لاہور، بالائی کےپی کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان۔

آئندہ چوبیس گھنٹے میں کشمیر،گلگت بلتستان، راولپنڈی اسلام آباد،لاہور بالائی کے پی ،مالاکنڈ، میں بارش اورپہاڑں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور خیبر پی کے کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ گوجرانولہ میں سب سے زیادہ اکتالیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج سب سے زیاد سردی استورمیں منفی دو،کالام، گوپس، مری میں منفی ایک ریکارڈ کی گئی۔ دیگر شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق لاہور میں دس، اسلام آباد میں چھ ،کراچی میں اکیس ،پشاور میں سات اور کوئٹہ میں درجہ حرارت دو ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular