آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل میں ملٹری ہسپتال حملے پر افغان سفیر کو تعزیتی پیغام بھیجا

آرمی  چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل میں ملٹری ہسپتال حملے پر افغان سفیر کو تعزیتی پیغام بھیجا


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان دارالحکومت کابل میں ملٹری ہسپتال حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں تعینات افغان سفیر کو تعزیتی پیغام بھیجا جس سے ملٹری ہسپتال حملے کی شدید مذمت کی گئی۔۔ افغان سفیر کو بھیجے گئے پیغام میں آرمی چیف نے افغان حکومت کو ہر قسم کے تعاون، اور، زخمیوں کی طبی امداد کی پیش کش بھی کی۔۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق افغان سفیر نے تعزیتی پیغام بھیجنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا اور بھرپور تعاون کی پیش کش کو سراہا۔۔ کابل میں ملٹری ہسپتال پر بدھ کے روز دہشت گردوں کے حملے میں پچاس افراد ہلاک اور ترنسٹھ زخمی ہوئے تھے

Most Popular