ایل او سی پر بھارتی فوج کی سرحدی دہشتگردی کم نہ ہوسکی،

ایل او سی پر بھارتی فوج کی سرحدی دہشتگردی کم نہ ہوسکی،

سرحدوں پر بھارتی فوج آپے سے باہر،،، طاقت کے نشے میں چور بزدل دشمن نے بھمبھر اور بروح سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی،،، بھارتی فوج نے سرحد پر شہری آبادی پر اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری کی،،، جس کے نتیجے میں خاتون شہید ہو گئی۔۔۔ بھارتی گولہ باری سے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا،،، جوانوں نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن فوج کی چھاؤنیوں میں سناٹا چھا گیا،، دشمن فوج کی گنیں خاموش ہو گئیں،،، بھارتی فوج بار بار فائرنگ کر کے سرحدی معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے،،، بھارتی سرحدی دہشتگردی سے نہ صرف قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا بلکہ شہریوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔۔۔

Most Popular