بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے اپنے ہی حکمرانوں اور فوج کو بے نقاب کر ڈالا,,,

بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے اپنے ہی حکمرانوں اور فوج کو بے نقاب کر ڈالا,,,

مقبوضہ کشمیر کے علاقے اڑی میں بھارتی فوج کے ہیڈکواٹر پر حملے کے الزام میں گرفتار دو پاکستانی طالبعلم بے گناہ نکلے،، ساڑھے پانچ ماہ تک جاری رہنے والی تفتیش میں دونوں کے خلاف کوئی ثبوت نہ ملا،، جس کا اعتراف کرتے ہوئے بھارتی تحقیقاتی ادارے نے انیس سالہ احسن اور بیس سالہ فیصل کو کلیئر قرار دے دیا،، دونوں کو بھارتی فوج کے ذریعے چند روز میں پاکستان کے حوالے بھی کردیا جائے گا، اٹھارہ ستمبر کو اڑی حملے میں بھارتی فوج کے انیس اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے،، تین روز بعد غلطی سے سرحد پار کرنے والے دو پاکستانی طالبعلموں کو بی ایس ایف نے حملہ آور قرار دے کر گرفتار کرلیا تھا،، دونوں کا تعلق کالعدم تنظؓیموں سے بھی جوڑا گیا اور مبینہ اعترافی بیانات بھی جاری کیے گئے،تاہم تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے اور مودی سرکار کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی

Most Popular