دشمن ایجنسیوں کو ملکی امن، ترقی اور سی پیک منصوبے ہضم نہیں ہو رہے,آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

 دشمن ایجنسیوں کو ملکی امن، ترقی اور سی پیک منصوبے ہضم نہیں ہو رہے,آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں اندرونی و خارجی اور علاقائی سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن رد الفساد کا جائزہ بھی لیا گیا اور ملک میں مستقل امن کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں پاک فوج، سکیورٹی اداروں اور پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا, آرمی چیف کا کہنا تھا آپریشن ردالفساد مخصوص گروہ یا کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں۔۔ دہشت گردوں، فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد بلاتفریق جاری رہے گا۔۔ بری فوجی قیادت نے ملک میں جاری آپریشنز میں فضائیہ اور بحریہ کے آپریشنل تعاون کو بھی سراہا۔۔ سپہ سالار کا کہنا تھا چھٹی مردم و خانہ شماری قومی فریضہ ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔۔ مردم شماری کے لئے پاک فوج بھرپور تعاون کرے گی۔۔ کور کمانڈرز کانفرنس نے لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد کو بھی سراہا, ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ دشمن ایجنسیوں کو ملکی امن، ترقی اور سی پیک منصوبے ہضم نہیں ہو رہے۔۔ قوم کے تعاون سے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔۔ امن کے لئے ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔۔ پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔۔ آرمی چیف نے قطر اور متحدہ عرب امارات کے دوروں، اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں اور ہونے والی پیش رفت سے شرکاء کو آگاہ کیا۔۔ کور کمانڈرز نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی اور دہشت گردوں کو دی گئی سزاؤں پر اطمینان کا اظہار کیا, کور کمانڈرز کانفرنس میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی اور پاک فوج کی موثر جوابی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔۔ اجلاس میں پاک افغان سرحدی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ آرمی چیف نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت سے دہشت گردوں کی آزاد نقل و حرکت روکنے کے لئے افغان سرحد پر مرحلہ وار باڑ لگانے کی بات ہوئی تھی۔۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔۔ اجلاس میں متنازع خبر کے معاملے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی

Most Popular