لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش, موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش, موسم خوشگوار

لاہور میں ابر رحمت برسا اور جم کر برسا،،، ژالہ باری کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش نے ماحول کو رنگین بنا دیا، بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے، باغوں کے شہر میں بارش نے درختوں میں نئی جان ڈال دی، لاہور کے علاوہ سیالکوٹ، فیصل آباد، جہلم، جھنگ اور منڈی بہاؤالدین ، چیچہ وطنی، پسرور، قصور، حافظ آباد، ساہیوال، چکوال سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا موسلادھار بارش کے باعث لاہور کے نشیبی علاقے ڈوب گئے،،، سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا

Most Popular