مسائل کا حل صوبوں کی ذمہ داری ہے لیکن وفاقی حکومت مسائل کے حل کا وعدہ پورا کرے گی,وزیراعظم نواز شریف

مسائل کا حل صوبوں کی ذمہ داری ہے لیکن وفاقی حکومت مسائل کے حل کا وعدہ پورا کرے گی,وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے ضلع ٹھٹھہ کی مکلی گراؤنڈ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو بجلی کا بُرا حال تھا اب ملک سے بجلی بحران ختم ہو رہا ہے۔۔ عوامی مسائل کا حل صوبوں کی ذمہ داری ہے لیکن وفاقی حکومت مسائل کے حل کا وعدہ پورا کرے گی۔۔ سندھ کے لوگوں کے محبت کے جذبے کا جواب محبت سے دے رہا ہوں,وزیراعظم نواز شریف نے ٹھٹھہ، سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں ہیلتھ کارڈ سکیم کے اجرا کا اعلان کیا نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب، بلوچستان، آزاد کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان میں ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کا کام شروع ہو چکا۔۔ سندھ حکومت اپنا حصہ ڈالے یا نہ ڈالے ہم ٹھٹھہ والوں کو ہیلتھ کارڈ دیں گے

Most Popular