ملک بھر ردالفساد آپریشن جاری، افغان باشندوں سمیت426ملزمان گرفتار

ملک بھر ردالفساد آپریشن جاری، افغان باشندوں سمیت426ملزمان گرفتار

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفساد کے تحت کاروائیاں کرتے ہوئے 426 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گرفتار ملزمان میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے کراچی کے علاقے پیر آباد میں انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہوئے تین غیر ملکیوں سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گلبرگ اور نیو کراچی پولیس نے بھی مشترکہ کارروائی کے دوران فارن ایکٹ کی خلاف ورزی پر چار غیرملکیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔اٹک میں پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں نے ضلع بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کی جس کے نتیجے میں آٹھ غیر ملکی باشندوں سمیت تین سو تیرانوے ملزمان کوگرفتارکرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔پنڈی بھٹیاں میں بھی سیکیورٹی فورسز کے کومبنگ آپریشن میں تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔دنیا پور اور گردونواح میں بھی پولیس اور حساس اداروں نے ردالفساد آپریشن کے تحت بیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔

Most Popular