پنجاب اسمبلی میں بھی اپوزیشن روٹھ گئی,,,,

پنجاب اسمبلی میں بھی اپوزیشن روٹھ گئی,,,,

پنجاب اسمبلی میں سپیکر رانا محمد اقبال کے شٹ اپ کہنے پر اپوزیشن ارکان شدید برہم نظر آئے۔۔ ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کر کے اسمبلی کی سیڑھیوں پر اپنا اجلاس سجا لیا۔۔ حزب اختلاف کی اسمبلی نے سپیکر کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔۔ سپیکر تحریری معافی مانگیں ورنہ احتجاج جاری رہے گا,رکن نوشین حامد نے عوامی اسمبلی میں سپیکر کا کردار ادا کیا،،،اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال، فائزہ ملک سمیت دیگرنقطہ اعتراض پر اراکین حکومت پر خوب برسے اور ایوان کے اندر بولنے کی اجازت نہ ملنے کا غصہ ایوان سے باہر نکالا ,اپوزیشن کی عوامی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کیا گیا اور ساتھ یہ اعلان بھی کر دیا گیا کہ جب تک سپیکر تحریری معافی نہیں مانگتے اپوزیشن کا اجلاس سیڑھیوں پر ہی جاری رہے گا

Most Popular