جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال چارسال کیلیے نئے چیئرمین نیب بن گئے

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال چارسال کیلیے نئے چیئرمین نیب بن گئے

صدرمملکت ممنون حسین نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کی منظوری دے دی جس کے بعد وزارت قانون نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس سے پہلے حکمران جماعت مسلم لیگ نون اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین نیب کے لیے اپنے اپنے نام پیش کیے لیکن مشاورت کے بعد جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے نام پر اتفاق ہو گیا۔ وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس جاوید اقبال کی مدت ملازمت کا دورانیہ چار سال ہو گا جسے توسیع نہیں دی جائے گی۔

Most Popular