یہ جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، اتحاد کی قوت سے جیت کر دم لیں گے۔ شہباز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے الوداعی ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کور کمانڈر کو پاک فوج کیلئے پیشہ وارانہ انداز سے فرائض کی انجام دہی اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کی مستقبل کی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج پر قوم کو ناز ہے،مسلح افواج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں نئی تاریخ رقم کی، سیاسی و عسکری قیادت کے اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں ملیں، شہداء کے خون کے بدولت آج پاکستان میں امن قائم ہوا ہے، یہ جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، اتحاد کی قوت سے جیت کر دم لیں گے۔