وہ وقت گزر گیا جب پاکستان اپنی عسکری و دیگر ضروریات کے لیے امریکا پر انحصار کرتا تھا:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

 وہ وقت گزر گیا جب پاکستان اپنی عسکری و دیگر ضروریات کے لیے امریکا پر انحصار کرتا تھا:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

غیر ملکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکا کو نو مور کا واضح پیغام دے دیا،،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نےچینی اور یورپی ہتھیار اسلحہ خانے میں شامل کئے جب کہ حال ہی میں پہلی بار روسی جنگی ہیلی کاپٹر بیڑے میں شامل کئے گئے ہیں۔،، وہ وقت گزر گیا جب پاکستان اپنی فوجی ضروریات پوری کرنے کے لیے امریکا پر انحصار کرتا تھا، دہشتگردی کیخلاف جنگ چاہے جتنی مہنگی پڑے، ہرحال میں یہ جنگ لڑیں گے، اگر ایک زریعہ ختم ہو جائے تو دوسرے زرائع کی طرف جانا پڑتا ہے، اس میں نہ صرف زیادہ وسائل درکار ہوتے ہیں بلکہ قیمت بھی زیادہ ادا کرنی پڑتی ہے تاہم ہمیں اس جنگ کو لڑنا ہے اور یہی بات سب لوگوں باور کرانا چاہتے ہیں۔ دنیا کو پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پر لگائی جانے والی ہر قسم کی پابندی نہ صرف دہشتگردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرے گی بلکہ اس سے خطے میں بھی عدم استحکام پیدا ہوگا۔۔۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے بڑےملکوں میں ہوتا ہے اور ہم ایک ایٹمی قوت ہیں،،،ایک طرف ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے دوسری جانب پڑوسی ملک افغانستان میں بڑے مسائل ہیں، غیر ملکی افواج افغانستان میں موجود ہیں جب کہ مشرقی سرحد پر ہمارے پڑوسی کے ساتھ کئی جنگیں لڑی جاچکی ہیں۔ایک سوال کےجواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوانتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور نئی حکومت آئے گی،امید ہے کہ الیکشن کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی ہی حکومت اقتدار میں آئے گی۔

Most Popular