کسی بھی اندرونی و بیرونی خطرے اور جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایئر فورس کی اصغر خان اکیڈمی میں گریجویٹ کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،، اس موقع پر انہوں نے پاس آﺅٹ ہونے والے 129 کیڈٹس کو بیجز لگائے ،، پاس آﺅٹ ہونے والوں میں سعودی عرب کے کیڈٹس بھی شامل تھے،، پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ،، پاک فضائیہ کی بہترین کارکردگی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ملی، ، پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز کو تباہ کرنے میں اہم کردارادا کیا،، انہوں نے کہا کہ ہم امن و سلامتی کے قیام کے لیے پرعزم ہیں،، امن کا قیام ہی پاکستان میں استحکام اور سلامتی کی ضمانت ہے،، کسی ملک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے بڑھ کر قربانیاں نہیں دیں، ، لیکن بدقسمتی سے عالمی برادری نے پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا،،انہوں نے کہا کہ کسی بھی اندرونی و بیرونی خطرے اور جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، ، دشمن خواہ چھوٹا ہو یا بڑا، مہم جوئی کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا،، آپریشن ردالفساد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ،، اس آپریشن کے ذریعے باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے،، دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ کامیابیوں سے ہمکنار ہوگئی ہے