فاٹا اصلاحات پرعملدرآمد میں تاخیر کیخلاف خیبر پختونخوا کی سیاسی جماعتوں نے اسلام آباد میں احتجاج کیا اور ریڈ زون میں دھرنا دے دیا

فاٹا اصلاحات پرعملدرآمد میں تاخیر کیخلاف خیبر پختونخوا کی سیاسی جماعتوں نے اسلام آباد میں احتجاج کیا اور ریڈ زون میں دھرنا دے دیا


فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد میں تاخیر کیخلاف قبائلی علاقوں کےرہنمااورخیبرپختونخواکی سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج بن گئیں۔یبرپختونخوا سے قافلوں کی صورت میں اسلام آباد پہنچنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے نیشنل پریس کلب سے مارچ شروع کیا۔رکاوٹیں توڑتے ہوئے ڈی چوک پہنچے اور دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب میں سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کا کہنا تھا وہ بھیک نہیں حقوق مانگ رہے ہیں۔ جب تک فاٹا کو صوبے میں ضم نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔ شہراقتدار میں احتجاج کے موقع پر ریڈزون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس نے ریڈزون جانے والے مختلف راستوں کو خاردار تاریں لگاکر بند کردیا تھا۔

Most Popular