محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں چندمقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پیر سے بدھ کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے، پیر اور منگل کے روز مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا بھی امکان ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویژن، اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن ، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت قلات اور کوئٹہ میں منفی 06ڈگری سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا