پروفیسرسلمان حیدرسمیت چارافرادلاپتہ ہیں ان کی بازیابی کےلیےہرممکن کوششیں کررہےہیں,وزیر داخلہ چودھری نثار

پروفیسرسلمان حیدرسمیت چارافرادلاپتہ ہیں ان کی بازیابی کےلیےہرممکن کوششیں کررہےہیں,وزیر داخلہ چودھری نثار

سینیٹ میں چار مغوی افراد کے حوالے سے پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ حالیہ لاپتہ ہونے والے چار افراد میں سے ایک کا تعلق اسلام آباد اور تین کا پنجاب سے ہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ پروفیسر سلمان حیدر کی باحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا،یہ ہماری اولین ترجیح ہے،ایک لاپتہ شخص کے موبائل فون سے پیغام گھر والوں کو موصول ہوا ،جس میں کہا گیا کہ ان کا لیپ ٹاپ ان کے گھر آنے والوں کو دے دیں ،ان کا لیپ ٹاپ اگلے روز نامعلوم افراد لےگئے,چودھری نثار نے کہا کہ چھے جنوری کو سلمان حیدر کی گاڑی کا پیچھا کیا جا رہا تھا، کورال چوک سے آگے ان کی گاڑی کو روکا گیا، اس حوالے سے تحقیقات درست سمت میں جاری ہیں، لاپتہ افراد کےحوالے سے چھ شواہد ملے ہیں جو قبل از وقت سامنے نہیں لائے جاسکتے, ہم نےان افراد کی بازیابی کے لیے خفیہ اداروں سے بھی مدد لی ہے, چودھری نثار نے اس موقع پر جبری گمشدگی کے حوالے سے اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا, ان کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگی کی پالیسی ہے نہ ہی ایسی کسی بات کوبرداشت کیا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ فرقہ واریت کو دہشت گردی سےنہ جوڑا جائے

Most Popular