جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں عبدالستارایدھی اورشہیدکشمیری رہنما برہان مظفرکی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی

 جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں عبدالستارایدھی اورشہیدکشمیری رہنما برہان مظفرکی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی

لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں انسانیت کے علمبردار اور پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستارایدھی اور شہید کشمیری رہنمابرہان مظفر وائین کی مشترکہ غائبانہ نماز جنازہ امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے پڑھائی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ مولانا ایدھی تحریک کا نام ہے جو نوبل انعام کےحقدارہیں،ان کاکہنا تھاکہ ایدھی صاحب کو بیرون ملک علاج کی پیشکش ہوئی مگر انہوں نے ملکی ڈاکٹرز اور اداروں پراعتماد کیا برہان مظفر وائین کےحوالے سے سراج الحق کا کہنا تھاکہ بھارتی سکیورٹی فورسز نے کشمیری رہنما کو شہید کیا،جس کےبعد سے مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز مظلوموں کاقتل عام کررہی ہے اورحکمران بھارت سے تجارت اور دوستی کی باتیں کر رہیں۔۔

Most Popular