محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کو قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز کے ساتھ ساتھ کئی اعزازی ڈگریوں سے بھی نوازا گی

محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کو قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز کے ساتھ ساتھ کئی اعزازی ڈگریوں سے بھی نوازا گی

 عبدالستار ایدھی پاکستان کی معروف ترین سماجی شخصیت مانے جاتے تھے،،، ان کی خدمات پر انہیں درجنوں قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز کے علاوہ مختلف ممالک نے اعزازی ڈگریاں بھی دیں، پاک آرمی نے عبدالستار کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ آف آنر پیش کی،،،جبکہ پاکستان اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز نے بھی انہیں خدمت کا ایوارڈ دیا،،،، دوہزار نو میں عبدالستار ایدھی کو دنیا میں سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولینس آرگنائزیشن کے قیام پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کا اعزاز حاصل ہوا،،، ایدھی صاحب کو بھارت میں امن اور یگانگت، پیس ایوارڈ اور امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔انسانیت، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اٹلی کی جانب سے انہیں انٹرنیشنل بلزان دیا گیا۔۔۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے انسانی و طبی خدمات کے لیے ہمدان ایوارڈ برائے والنٹیئز دیا گیا۔ عبدالستار ایدھی کو کئی بار نوبیل امن ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا،، لیکن عبدالستار ایدھی کہتے تھے کہ انہیں پاکستانی قوم نے جتنا پیار دیا اس کے بعد انہیں کسی نوبل انعام کی ضرورت نہیں۔

Most Popular