وقت نیوز نے ایک بار پھر ناظرین تک وہ پہنچایا جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں
وقت نیوز نے ایک بار پھر ناظرین تک وہ پہنچایا جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں ،، کوئی اہم واقعہ ہو یا اہم کیس کی سماعت ، وقت نیوز نے مسلسل اور بھرپور کوریج سے رکھا ناظرین کو پوری طرح آگاہ ،، نوازشریف کی ریلی پر بھی مسلسل کوریج کی بہترین مثال قائم کی ،، وقت نیوز کی میراتھن ٹرانسمیشن میں ہر صورتحال دکھائی گئی لمحہ بہ لمحہ ،ملک بھر سے رپورٹرز کی ٹیم رہی پوری طرح متحرک ، ہر شہر ، ہر قصبے سے تمام ریلیوں کی کوریج ہوئی لائیو ، شہر اقتدار سے لے کر قافلے کے ہر مقام تک ہوئی براہ راست رپورٹنگ ،، نواز شریف کا راولپنڈی اور جہلم سمیت تمام جگہوں پر دکھایا لائیو خطاب ،، لیگی رہنماؤں کے جوش و جذبے کو بھی دی پوری کوریج
غیر جانبدار اور بے لاگ تجزیے بھی پہنچائے اپنے ناظرین تک ،، ہر جماعت کا موقف بھی لیا گیا ،، اور ہر کسی کی رائے بتائی گئی ،، میراتھن ٹرانسمیشن کا سلسلہ ریلی کیساتھ ساتھ جاری ہے، نواز شریف کی لاہور آمد تک ناظرین کو رکھا جائیگا مکمل طور پر آگاہ