سابق وزیراعظم نواز شریف کے قافلے میں شامل سکیورٹی کی گاڑی کی ٹکر سے بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا
گجرات کے مقام پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے قافلے میں شامل سکیورٹی کی گاڑی کی ٹکر سے بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونےوالے بچے کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی۔۔ جو لالہ موسی محلہ رحمت آباد کا رہائشی ہے،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ روڈ کے کنارے کھڑا بچہ قافلے کی آمد کا منتظر تھا کہ نوازشریف کے اسکواڈ میں شامل گاڑی نے اسے ٹکر ماردی اور برق رفتاری سے آگے کی جانب نکل گئی جب کہ قافلے میں شامل کسی بھی گاڑی یا ہلکارنے بچے کواٹھانے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو قریبی اسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا, دوسری جانب بچےکی ہلاکت کے بعد اس کے ورثا نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مدد کے لئےبہت منتیں کیں، لیکن کوئی گاڑی نہیں رکی اور نہ کوئی ایمبولینس پہنچی۔انہوں نےواقعے کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاگجرات کے مقام پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے قافلے میں شامل سکیورٹی کی گاڑی کی ٹکر سے بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونےوالے بچے کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی۔۔ جو لالہ موسی محلہ رحمت آباد کا رہائشی ہے،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ روڈ کے کنارے کھڑا بچہ قافلے کی آمد کا منتظر تھا کہ نوازشریف کے اسکواڈ میں شامل گاڑی نے اسے ٹکر ماردی اور برق رفتاری سے آگے کی جانب نکل گئی جب کہ قافلے میں شامل کسی بھی گاڑی یا ہلکارنے بچے کواٹھانے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو قریبی اسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا, دوسری جانب بچےکی ہلاکت کے بعد اس کے ورثا نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مدد کے لئےبہت منتیں کیں، لیکن کوئی گاڑی نہیں رکی اور نہ کوئی ایمبولینس پہنچی۔انہوں نےواقعے کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا