ملک بھرمیں سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے ہسپتال بن رہےہیں نیاپاکستان بنانےوالےکچھ نہیں بنا رہےاگروہ کہیں گےتومنصوبوں پراُن کا نام لکھ دیں گے,وزیراعظم نواز شریف

ملک بھرمیں سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے ہسپتال بن رہےہیں نیاپاکستان بنانےوالےکچھ نہیں بنا رہےاگروہ کہیں گےتومنصوبوں پراُن کا نام لکھ دیں گے,وزیراعظم نواز شریف

قلعہ کٹاس راج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کٹاس راج کی تاریخ چار ہزار سال قبل مسیح ہے، یہی وہ مقام ہے جہاں البیرونی نے زمین کا قطر دریافت کیا, یہاں پانچ مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں, یہ دنیا کیلئے پیغام ہے کہ یہاں مذہب کی بنیاد پر برابری ہے, ذات پات، نسل اور مذہب کی بنیاد پر تفریق نہیں ہونی چاہیے, وہ سب کے وزیراعظم ہیں,نواز شریف نے اپنے خطاب میں سیاسی مخالفین پر نشتر بھی چلائے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ہم اقتدار میں آئے تھے تو سولہ سولہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی, ملک کو اندھیروں میں جھونکنے والوں کو جواب دینا ہوگا۔ نیا پاکستان بنانے والے کچھ نہیں بنا رہے،اگر وہ کہیں تو ہم لکھ دیں گے کہ یہ منصوبے آپ نے بنائے ہیں, ہم ترقی کے عمل سے رکنے والے نہیں,وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آثار قدیمہ کے تحفظ اور تزئین و آرائش کیلئے تاریخی کام کیا جا رہا ہے،گرو نانک اور گندھارا یونیورسٹی کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ تمام مذاہب کے لوگ دفاع، استحکام اور ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں, اِس سے قبل وزیراعظم نے قلعہ کٹاس راس کا دورہ کیا اور آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے کے کام کا معائنہ کیا

Most Popular