وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زینب قتل کے ملزم کی نشاندہی میں مدد فراہم کرنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا
سانحہ قصور کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی،، حکومت بھی اس معاملے پر مکمل ایکٹیو ہے،، لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا،، اجلاس میں قصور میں افسوسناک واقعات کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ،، وزیراعلیٰ پنجاب نے زینب قتل کے ملزم کی نشاندہی میں مدد فراہم کرنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا،، جبکہ گزشتہ روز پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کیلئے تیس تیس لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا،، وزیراعلیٰ نے ملزم کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا،، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معصوم زینب کے کیس میں انصاف کا ہر تقاضا پورا کیا جائے گا،اس سے قبل وزیراعلیٰ شہباز شریف قصور میں زینب کے گھر بھی گئے جہاں بچی کے والدین سے اظہار ہمدردی کیا، انہوں نے ننھی زینب کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت انسان کو جلد از جلد گرفتار نشان عبرت بنا دیا جائے گا شہباز شریف کے ہمراہ ترجمان پنجاب حکومت اور ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت بھی موجود تھے