سندھ اسمبلی میں کمسن زینب سے زیادتی اور قتل کے خلاف قرار مذمت منظور, ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ

سندھ اسمبلی میں کمسن زینب سے زیادتی اور قتل کے خلاف قرار مذمت منظور, ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ

قصور میں کمسن زینب سے زیادتی اور قتل پر سندھ اسمبلی سراپا احتجاج تھی پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن متحدہ قومی موومنٹ تحریک انصاف اور فنکشنل لیگ کی جانب سے مشترکہ قرارداد میں غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایسے اقدامات کی روک تھام کے لئے قانون سازی پر زور دیا,  خرم شیر زمان نے شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کے لئے آواز اٹھائی تو اسپیکرز اور دیگر اراکین نے کہا کہ جانوروں کو مارنا مناسب نہیں , اسمبلی میں سندھ سرکاری خریداری ترمیمی بل بھی منظور کرلیا گیا،

Most Popular