وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چراٹ میں سپیشل سروس گروپ ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چراٹ میں سپیشل سروس گروپ ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چراٹ میں سپیشل سروس گروپ ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزیر دفاع خرم دستگیر، کور کمانڈر پشاور اور دیگر آرمی افسران بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم کو ایس ایس جی آرگنائزیشن، اہلیت اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ایس ایس جی کمانڈوز نے پشہ ورانہ مہارتوں اور آپریشنل اہلیت کا مظاہرہ بھی کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایس ایس جی کمانڈوز کے زیراستعمال اسلحے سے فائر بھی کیے۔ شاہد خاقان عباسی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے مادر وطن کی حفاظت کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

Most Popular