افغانستان میں پاکستان مخالف دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

افغانستان میں پاکستان مخالف دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں پاکستان کا 120 ارب ڈالر سے زائد نقصان ہوا۔ افغانستان میں پاکستان مخالف دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔ ہم کسی دہشت گرد قیادت کی پاکستان میں موجودگی کی اطلاعات کی تردید کرتے ہیں,
انہوں نے کہا کہ امریکی قیادت کی اشتعال انگیز بیانات کے باوجود پاکستان بات چیت سے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشیر قومی سلامتی نے سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے تہران کا دورہ کیا۔ ایرانی قیادت سے ان کی ملاقاتیں ہوئیں جن میں باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا,

ترجمان کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کے سربراہ کی راء حکام سے ملاقاتیں اور دورہ کابل سے پاکستان آگاہ ہے۔ اپنے قومی مفادات کے تخفظ کے لیے تمام تر اقدامات اٹھا رہے ہیں اور متعلقہ حکومتوں سے رابطے میں ہیں

Most Popular