خیرپورمیں بس اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خیرپورمیں بس اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خیرپورمیں رسول آباد کے قریب زائرین کی بس اور کار میں ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت آٹھ افراد موقع پرہی دم توڑ گئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے رانی پور اور ہنگورجہ کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ زائرین حضرت شہباز قلندر کے میلے سے واپس پنجاب جارہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔ حادثے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی ،موٹروے پولیس اور مقامی لوگوں نے گاڑیوں سے مسافروں کو نکالا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular