ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر جانے پر لوڈشڈیگ میں اضافہ کر دیا گیا۔

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر جانے پر لوڈشڈیگ میں اضافہ کر دیا گیا۔

انرجی مینجمنٹ سیل کےمطابق ملک میں بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار ایک سو نو میگاواٹ جبکہ طلب سترہ ہزار ایک سو چوہتر میگاواٹ ہے۔ شارٹ فال چار ہزار پینسٹھ میگاواٹ ہوجانے پر ایک مرتبہ بھی غیر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔شہروں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے لیے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے شہروں میں بارہ اور دیہات میں چودہ سے سولہ گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے کئی علاقوں میں ٹیوب ویلز کی بندش سے پانی کی قلت پیدا ہونے پر لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular