لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ اور فوگ کی صورتحال برقرار ہے
لاہور میں سموگ شہریوں کیلئے روگ بن گی، آلودہ دھند نے صوبے کی فضا میں زہر گھول دیا، ائیر کوالٹی انڈیکس نے خطرے کی گھنٹی بجا رکھی ہے، خشک سردی اور سموگ شہریوں کیلئے وبال جان سے کم نہیں، ہرکوئی آنکھوں، گلے کی بیماریوں اور بخار سے پریشان دکھائی دیتا ہے۔ حکومت کے سموگ سے بچاؤ کے اقدامات ناکافی ثابت ہوئے، دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ بھی کام نہ آیا،، ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد سے تجاوز کر چکا ہے، لاہور میں آلودہ سموگ کی وجہ سے ہر شے آلودگی میں دھت نظر آتی ہے، درختوں پر جمی دھول آب و ہوا کی تازگی میں بڑی رکاوٹ بن چکی ہے، فضا میں زہریلے اور آلودہ ذرات کی سطح بڑھنے سے ماسک کا استعمال بھی بے سود ثابت ہو رہا ہے۔ صوبے میں ہیلتھ الرٹ جاری کیا گیا ہے طبی ماہرین کے شہریوں کو گھروں کے کم نکلنے کی ہدایت جاری کی ہے، ماہرین کے مطابق دل اور دمہ کے مریضوں کیلئے آلودگی کی یہ سطح فالج اور موت کا سبب بن سکتی ہے