اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت نے  تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے حکم نامے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کے بیس لاکھ کے مچلکوں پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ اسحاق ڈار کی وطن واپسی نہ ہونے کی وجہ سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوئی۔ احتساب عدالت نے تحریری حکم نامے میں تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ کی تصدیق کرائی جائے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ اسحاق ڈار کےلیے پاکستان کا سفر کرنا محفوظ نہیں۔ عدالت کے مطابق تمام گواہ موجود ہیں لیکن ملزم اسحاق ڈار غیرحاضر ہے۔ اسحاق ڈار آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو ان کے ضمانتی مچلکے ضبط ہوں گے

Most Popular